راولپنڈی(نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر شیخ رشید احمد کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی نشست این اے 60 پر اپنے بھتیجے کو نامزد کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے ٹی آئی کے ورکرز اور رہنماؤں نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کی عدالت نے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کو
ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی جس کے بعد حنیف عباسی کسی بھی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد این اے 60 پر انتخابات کا عمل معطل کردیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ شیخ رشید نے این اے 60 پر اپنے بھتیجے کو کھڑا کرنا چاہتے تھے اور اس ضمن میں عمران خان سے بھی ملاقات کی تاہم پی ٹی آئی کے سربراہ نے واضح کردیا تھا کہ پارٹی ورکرز کو نشست کیلئے پہلا موقع دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مقامی قیادت میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ رشید شفیق کو نشست دینے پر سخت غم و غصہ ہے، پی ٹی آئی اور اے ایم ایل کے مابین تحفظات ہیں لیکن اگر شیخ رشید کو عمران خان کی حمایت حاصل بھی ہو جائے تو ورکرز اس بات کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔خیال رہے کہ شیخ رشید شفیق راول ٹاؤن کے سابق ناظم ہیں اور ضمنی انتخابات 2002 میں حنیف عباسی سے شکست کھائی تھی، تب وہ ایم ایم اے کے انتخابی امیدوار تھے۔ذرائع نے بتایا کہ اس مرتبہ شیخ رشید دوبارہ انہیں نشست دینے پر مصر ہیں، شیخ رشید اپنے بھتیجے کو میئر بنا چاہتے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) نے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کی 46 میں سے 40 نشستیں پر کامیابی حاصل کی۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا جس میں ڈسپلنری کمیٹی کے ممبر ٹیپو سلطان بھی شامل ہیں تاکہ وہ عمران خان اور عامر کیانی سے اس مسئلے پر بات کریں اور ان ورکز کو ٹکٹ تفویض کریں جنہوں نے پارلمنٹ ہاؤس کے سامنے 2014 میں دھرنے میں برابر شریک رہے۔انہوںنے کہاکہ پی پی 11 میں بھی شیخ رشید کی حمایتی امیدوار کو ٹکٹ دیا گیا جس پر پارٹی ورکرز نے اپنے تحفطات کا اظہار بھی کیا تھا تاہم اب وہ دوبارہ کسی بھی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں یا پھر مقامی امور پر دخل اندازی سے گریز کریں اور پارٹی قیادت کو فیصلے کرنے دیں۔پی ٹی آئی کے سٹی صدر اعجاز احمد نے بتایا کہ وہ پارٹی کو کسی کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، پارٹی این اے 60 میں اپنا امیدوار پیش کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پارٹی کے جیت جانے کے بعد شمولیت اختیار کرنے والوں کو قبول نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔