لاہور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی میں پیسوں کے بدلے اور من پسند لوگوں کو ٹکٹ دینے کی شکایات، عمران خان کا ٹکٹوں کی مبینہ فروخت کی چھان بین کا فیصلہ، عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے پوچھ گچھ اور انکوائری شروع کردی۔ معروف صحافی خاورگھمن کا کہنا ہے کہ
عمران خان احتساب کی بات کر رہے ہیں۔اور یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ حکومت بنانے کے بعد کڑا حتساب کریں گے اور اس کا عمل انہوں نے اپنے گھر سے شروع کر دیا ہے۔عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارٹی کے اندر ہوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔اور اس متعلق پارتی کے سینئیر عہدیداروں سے بھی پوچھا جا رہا ہے۔بورے والا، خانیوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف نے بری طرح مار کھائی ہے۔جن امیدوراوں کو یہاں ٹکٹ دئیے گئے اور جن کے کہنے ہر دئیے گئے ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس بات کی بھی اطلاعات ہیں کہ جنا لیکٹیبلز کو قومی اسمبلی کے ٹکٹ دئیے گئے انہوں نے ایم پی اے کی ٹکٹیں فروخت کیے۔۔عمران خانکے پاس اس حوالے سے کافی شکایات سامنے آئی ہیں۔سنٹرل پنجاب میں علیم خان نے ٹکٹ تقسیم کئے تھے اس لیے اس حوالے سے ان سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔یاد رہے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انتخابات 2018 میں علیم خانکی تمام تر سیاسی حکمت عملی ناکام ہو گئی۔علیم خان نے وسطی پنجاب میں 41 امیدواروں کو ٹکٹ دلوائے جن میں سے 32 امیدوار شکست کھا گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف نے حیران کن کامیابی حاصل کی۔تاہم اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب سے کچھ مزید نشستیں بھی نکال سکتی تھی تاہم اس موقع پر علیم خانکی ناقص حکمت عملی نے نہ صرف خود انہیں شکست سے دوچار کیا بلکہ ان کے منتخب کردہ امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے علیم خان نے وسطی پنجاب کے 32 حلقوں کے لیے امیدواروں کو چناو کیا جن میں سے 32 امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 9 لوگ کامیاب ہو پائے۔اس سب کے بعد علیم خان کو پارٹی میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اسی وجہ سے انکا نام وزیراعلیٰ پنجابکے لیے بجی زیر غور نہیں ہے۔