Saturday January 18, 2025

عمران خان آئی ایم ایف کی پیشکش ٹھکرا دیں، وزیراعظم بنتے ہی کیا کرنا ہو گا؟

کراچی(سی پی پی )پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم آئی ایم ایف کے 12بلین ڈالرز کے قرضہ کو ٹھکرادیں۔۔سی پیک ، ایٹمی پروگرام اور قومی مفادات کی ڈٹ کر حفاظت کا عزم کریں۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے مغربی مالیاتی اداروں کو لات مارکر باہر نکالیں اور ملک کو حقیقی معنوں میں آزادی دلائیں۔حکومت اور

 

اپوزیشن دونوں مل کر سر جوڑ کر بیٹھیں ، اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک کو مالیاتی بحران سے نکالیں او ر محب وطن ماہرین معاشیات کی صلاحیتوں اور تجاویز سے فائدہ اْٹھا کر ملک و قوم کو ہمیشہ کے لئے بیرونی قرضوں کے چنگل سے نکال دیا جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور نے مزید کہا ہے کہ معاشی دہشت گردی ، ظلم و استحصال کی بدترین شکل ہے جو ان مغربی مالیاتی اداروں نے ہم پر مسلط کر رکھی ہے۔پاسبان نے ہمیشہ آئی ایم ایف ،،ورلڈ بینک اور ڈبلیو ٹی او جیسے اداروں کے خلاف کھل کر تنقید اور مزاحمت کی ہے۔ درجنوں احتجاجی، مظاہرے ، سیمینار ز اورپروگرامات کئے ہیں۔ پاسبان مغرب کے معاشی ہتھیاراور اجارہ داری کے خلاف پاکستانی قوم کو مسلسل منظم کرکے عوامی شعور بیدار کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کی ملک گیر کامیابی کے بعد نئی وجود میں آنی والی حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ ،ملک و قوم کے مستقبل کو دائو پر لگانے سے باز رہے۔

FOLLOW US