اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصا ف کے رہنما اور متوقع وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہسپتال منتقل کردیا ۔اے آروائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر گھوڑے سے گر کر زخمی ہوگئے ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسد عمر کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کا سی ٹی سکین کیا
جارہاہے ۔ اسد عمر حلقے میں کارکنوں سے خطاب کے بعد گھوڑے پر چڑھنے کی کوشش کررہے تھے کہ اچانک گر پڑے اور زخمی ہوگئے ، جس کے بعد ان کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔