اسلام آباد(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پامسٹ ایڈدوکیٹ ایم شہزاد خان نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے حوالے سے پشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم فلکیات کی زبان میں جس شخص کی کنڈلی میں ’’راج یوگ‘‘ ہو وہ اسے بادشاہ اور انتہائی طاقت فراہم کرتا ہے ،اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے
سربراہ عمران خان بھی ’’راج یوگ ‘‘ کے حصار میں ہیں اور میری پشین گوئی ہے کہ عمران خان آئندہ دس سال تک وزیر اعظم رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے راج یوگ کے حصار میں رہنے والی مشہور شخصیات میں شہباز شریف ، جنرل (ر) پرویز مشرف ،افغان صدر حامد کرزئی ،امریکی صدورجارج بش، باراک اوباما ،بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ ،بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سمیت کئی دوسرے شامل ہیں ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی معروف پامسٹ ایڈووکیٹ ایم شہزاد خان ایسی کئی پشین گوئیاں کر چکے ہیں جو حرف بحرف درست ثابت ہوئی ہیں۔ایڈووکیٹ ایم شہزاد خان نے 11 جولائی 2017 کو کو پشین گوئی کی تھی کہ نواز شریف ڈسکوالیفائی ہو جائیں گے جبکہ 26 اپریل 2018 کو جب ہر کوئی الیکشن 2018 کے بروقت انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھا ایڈووکیٹ ایم شہزاد خان نے پشین گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے الیکشن اپنی مقررہ تاریخ اور بروقت ہوں گے ۔