اٹک (نیوز ڈیسک ) رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف سید یاور بخاری کے والد اور قائد تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے چچا ، سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد بخاری اور سابق ایم پی اے سید اعجاز بخاری کے بڑے بھائی سید منظور بخاری انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک میں معروف شیعہ عالم دین نے
پڑھائی نماز جنازہ میں رکن قومی و صوبائی اسمبلی میجر طاہر صادق ، سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے اعلاوہ ملک بھر سے تحریک انصاف کے رہنمائوں ، معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی دوسری نماز جنازہ کامرہ گائوں میں ادا کی گئی مرحوم کو وہاں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔یاد رہے زلفی بخاری عمران خان کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں زلفی بخاری نے اسلام آباد میں عمران خان کی انتخابی مہم بھی سنبھالے رکھی۔اور پچھلےچار ہفتوں سے وہ انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔