لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کس کو ہونا چاہئے ؟ شا ہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں اختلافات کے باوجود عمران خان نے فیصلہ کر لیا.. تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو حکومت سازی کے حوالے سے جو مشکلات سامنے آرہی ہیں اس وجہ عمران خان کی جانب سے ٹکٹس کی درست تقسیم نہ ہونا ہے ۔کل شام تک وزیر اعلیٰ
پنجاب کے نام کا اعلان کردیا جائے گا ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہاہے کہ عمران خان نے ٹکٹ ٹھیک نہیں دیئے جس کی وجہ سے اب مشکلات درپیش ہیں ۔پرسوں رات یہ بات تھی کہ علیم خان کو وزیر اعلیٰ کے لئے فائنل کر لیا گیا ہے لیکن بعد میں پھر یہ فیصلہ نہ ہوسکا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی علیم خان کی مخالفت کررہے تھے کہ کیونکہ جہانگیرترین ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تذبذب کا شکار ہیں اور کل شام تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر مردم شناسی نہیں پائی جاتی ۔ اب جہانگیر ترین نے جو ارکان کو لانے کے لئے اتنی محنت کی ہے تو کیاوہ اس کا کوئی صلہ نہیں چاہیں گے ۔ وہ وزیر اعلیٰ علیم خان کو لانا چاہتے تھے اور اس کے لئے انہوں نے عمران خان کو منا بھی لیا تھا لیکن عمران خان نے پھر مشاورت شروع کردی۔ عمران خان کو دوتین اچھے مشیروں کوکی ضرورت ہے جو جہانگیر ترین ، شاہ محمود قریشی اور علیم خان نہیں ہو سکتے ۔ تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو حکومت سازی کے حوالے سے جو مشکلات سامنے آرہی ہیں اس وجہ عمران خان کی جانب سے ٹکٹس کی درست تقسیم نہ ہونا ہے ۔کل شام تک وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام کا اعلان کردیا جائے گا ۔