سکھر(سی پی پی )اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کیلئے خورشید شاہ نے رابطے تیزکردیئے۔خورشید شاہ نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کو فون کرکے ان سے حمایت کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کی، ہم جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیں۔
اخترمینگل کاکہنا تھا کہ چند دنوں میں اسلام آباد آؤں گا اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی جواب دیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کس کی حمایت کرنی ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے مرکز اور صوبے میں حکومت کا حصہ بننے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا اور پارٹی قیادت حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیرہی ہے۔مرکز میں پی ٹی آئی اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ہے۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے سامنے پارٹی کی جانب سے 6نکات رکھے ہیں،ان نکات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کیبعدحکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہیہیں۔