اسلام آباد(سی پی پی )بلوچستان میں مخلوط حکومت کا فارمولا طے پاگیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کابینہ 15ارکان پرمشتمل ہوگی، کابینہ میں 12 وزیر 3مشیرشامل کیے جائیں گے، بی اے پی کو 5 پی ٹی آئی کو 2 وزارتیں دی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق اے این پی ، بی این پی عوامی اور ایچ ڈی پی کو ایک ایک وزارت ملے گی،
2 وزارتیں بی اے پی میں شامل آزاد ارکان کو ملیں گی، تین مشیروں کافیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاق میں بی اے پی کوایک وزارت ملنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان عوامی پارٹی مرکزمیں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی ‘ پی ٹی آئی بلوچستان میں بی اے پی کی حمایت کرے گی۔