Wednesday October 30, 2024

نااہلی کےبعد دانیال عزیز کے بارے میں سپریم کورٹ کا ایک اور حکم جاری

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرتے ہوئے سزا معطل کرنے کی استدعا کر دی۔ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں دانیال عزیز نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کر دی۔ دانیال عزیز نےاپیل میں سزا معطل کرنے

کی استدعا کی، سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر پر دانیال عزیز کو سزا سنائی تھی۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے عدالت برخاستگی تک سزا سنائی تھی، سزا یافتہ ہونے کے باعث دانیال عزیز پانچ سالکیلئے نا اہل ہو گئے تھے۔

FOLLOW US