فیصل آباد(نیوزڈیسک) تمام اسلامی ایام اور مذہبی تہواروں کے بارے میں سو فیصد درست پیش گوئیاں کرنیوالے ملک کے ممتاز رویت ہلال ایکسپرٹ، ماہر فلکیات ، قمر شناس و علم الاعداد پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر ۱ٓئے گا جس کے باعث
یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر اورعید الاضحی 22 اگست بروز بدھ بمطابق 10 ذ ی الحج کو ہوگی جبکہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ ۱ٓنکھوں دیکھے چاند کے مطابق قوی امکان ہے کہ اس بار سعودی عرب اور بعض دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی عید قربان ایک ہی روز ہوگی جبکہ فرزندان اسلام 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ 11 اگست بروز ہفتہ کی شام ذی ا لحج کا چاند نظر ۱ٓنا ممکن نہیں کیونکہ اس روز بوقت نماز مغرب نئے چاند کی عمر پاکستان میں 4 گھنٹے اور سعودی عرب میں 6 گھنٹے ہوگی جبکہ عینی رویت کیلئے چاند کی عمر کا 20 سے 34 گھنٹے کے درمیان ہونا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح نیا چاند 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر ۱ٓ ئے گا اور یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر کو ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 11 اگست بروزہفتہ کو 14:57 بجے جبکہ سعودی وقت کے مطابق 12:57 بجے ہوگی۔پروفیسر محمد حمزہ نعیم نے مزید بتایا کہ غروب شمس کے 50 منٹ بعد تک چاند کا نظر ۱ٓنے کیلئے افق پر کھڑے رہنا ضروری ہے لیکن 11 اگست کو پاکستان میں یہ وقت 8 سی9 منٹ اور سعودیہ میں 5 سی9 منٹ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فرزندان توحید 21 اگست بروز منگل کو فریضہ حج ادا کریں گے اور سعودیہ و پاکستان میں عید الاضحی 22 اگست بدھ کو ہی منائی جائے گی۔
پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری آگئی