ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک)پی کے 95 ڈیرہ اسماعیل خان سے آزادر کن احتشام جاوید اکبر نے جہانگیرترین سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ، پی کے 95ڈیرہ اسماعیل خان سے آزادر کن احتشام جاوید اکبر جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں وہ پاکستان تحریک انصا ف میں باضابطہ شمولیت کااعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں آزادرکن احتشام جاویداکبر44ہزار 228ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مخالف آزادامیدوار نے 39ہزار 199ووٹ حاصل کئے تھے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اکستان تحریک انصاف کو حالیہ انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے.جس کے بعد تحریک انصافوفاق میں حخومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے. اور اب تحریک انصاف کو ایک اور اہم کامیابی مل گئی ہے.این اے 205 سے آزاد امیدوار علی محمد مہرنے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے. علی محمد مہر سربراہ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں. جس کے بعد وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے.یاد رہے الیکشن کمیشن نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے مکمل عبوری نتائج کا اعلان کردیا .سرکاری ریڈیو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 115 نشستوں کے ساتھ مرکز میں سب سے بڑی جماعت کے طورپر سامنے آئی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 64نشستیں حاصل کی ہیں.پاکستان پیپلزپارٹی نے 43متحدہ مجلس عمل نے 12، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 6، پاکستان مسلم لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے 4، 4، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 3، گرینڈ ڈیموکرٹیک الائنس نے 2 ، عوامی مسلم لیگ ،
پاکستان تحریک انسانیت اور جمہوری وطن پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی . قومی اسمبلی کیلئے 13آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ، قومی اسمبلی کی کل 272نشستوں میں سے دو نشستوں پرعام انتخابات ملتوی کردئیے گئے تھے . پنجاب اسمبلی کی مجموعی طورپر 295نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے 129جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے 123نشستیں حاصل کیں اسی طرحپاکستان مسلم لیگ 7، پاکستان پیپلزپارٹی 6، بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی نے ایک ، ایک نشست حاصل کی . پنجاب اسمبلی میں 28آزاد امیدوار ہیں . سندھ اسمبلی کی کل 129نشستوں میں سے پاکستان پیپلزپارٹی 76نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت ہے جس کے بعدپاکستان تحریک انصاف نے 23متحدہ ،قومی موومنٹ پاکستان 16، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 11، تحریک لبیک پاکستان نے دو اور متحدہ مجلس عمل نے ایک نشست حاصل کی، خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کی کل 97نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 66، متحدہ مجلس عمل نے 10، عوامی نیشنل پارٹی نے 6 ، پاکستانمسلم لیگ (ن)نے 5اور پاکستان پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں جبکہ ۶ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔