اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزرات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اگر چند ایک اقدامات کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تو نہ صرف اپوزیشن اپنے ارداوں میں ناکام ہو جائے گی بلکہ پاکستان کے عوام کی دلوں میں بھی کپتان کی قدر و منزلت بڑھ جائے گی ۔ حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیراعظم ہائوس میں منتقل نہیں ہوں گے بلکہ سپیکر ہائوس سے ملکی انتظام و انصرام چلاتے ہوئے ق
ومی فیصلے کریں گے ۔ دوسری جانب اپوزیشن چاہتی ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہائوس میں منتقل ہو جائیں۔ اگر عمران خان اپنی بات پر قائم رہے تو پاکستانی عوام کے نزدیک یہ ایک اچھا اقدام ہو گا ۔ اسی طرح عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر اپنی پالیسی واضح رکھی اور افغان صدر کے ساتھ بھی معاملات میں اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا تو یہ چیز بھی انھیں پاکستانیوں کے نزدیک پسندیدہ بنا دے گی۔ اسی طرح امریکی صدر ٹرمپ کی ڈکٹیشن نہ لیں اور فیصلے خود کریں تو پاکستان میں ان کا امیج مزید بہتر ہوسکتا ہے۔