کراچی(نیوزڈیسک)عام انتخابا ت 2018میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آنے والی پاکستان تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کا دعوی کر رہی وہاں ہی پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کوبھی ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کر لیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں صوبائی وزراکی کارکردگی
پرنظررکھنے کیلئے شیڈوکابینہ بنانے کافیصلہ کیا ہے جس کا اعلان پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی کریں گے۔شیڈوکابینہ صوبائی وزراکی کارکردگی پرنظررکھے گی اور چیک اینڈبیلنس کےساتھ نقائص کی بہتری کیلئے تجاوزیزبھی دے گی۔