اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے (آج)پیر سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،، کوہاٹ ڈویژن)، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن)، مشرقی سندھ (میرپورخاص، ٹھٹھہ ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات ڈویڑن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں
خیبرپختونخوا ((بنوں،، ڈی آئی خان ڈویژن)، وسطی/جنوبی پنجاب (فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن)،بالائی/وسطی سندھ (حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز:ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور،، مردان، کوہاٹ، لاہور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔