Wednesday October 30, 2024

کونسی خواتین قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ممبر بن سکیں گی؟ الیکشن کمیشن نے نام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو بڑا سرپرائز دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انتخابات 2018 کے بعدقومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص 60 نشستیں ہیں۔مخصوص نشستوں میں سے اکژیت بھی عام انتخابات میں سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے نام ہی رہیں گی۔نجی ٹی وی چینل کا ذرائع الیکشن کمیشن کے حوالے

سے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عاصمہ قدیر،عالیہ حمزہ،جویریہ ظفر،شیریں مزاری، منزہ حسن ،عندلیب عباس، روبینہ جمیل ،ملائیکہ بخاری، فوزیہ بہرام ، کنول شوذب،سیمی بخاری،ثوبیہ کمال،نوشین حمید مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بن سکیں گی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی ہی صائمہ ندیم،غزالہ سعید،نزہت پٹھان،نصرت وحید، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر،وجیہہ اکرام کا ممبر قومی اسمبلی بننے کابھی امکان ہے ۔ الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سے طاہرہ اورنگزیب،شائستہ پرویز،عائشہ رجب بلوچ، مریم اورنگزیب،شزافاطمہ،عائشہ غوث پاشا،زہرہ ودودفاطمی، کرن ڈار،خورشید عالم،مسرت آصف،زیب جعفر، ثمینہ مطلوب،شہبازسلیم،سیماجیلانی مخصوص نشست پرممبرقومی اسمبلی بن سکیں گی۔پیپلز پارٹی کی جانب سے حناربانی کھر، شگفتہ جمانی ،مسرت رفیق اورنازبلوچ ،شاہدہ رحمانی،مہرین بھٹو اوریاسمین شاہ، شازیہ صوبیہ کابھی مخصوص نشست پرممبرقومی اسمبلی منتخب ہونے کاامکان ہے ۔ایم کیوایم کی جانب سے کشورزہرااور مسلم لیگ ق سے فرخ خان مخصوص نشست پرممبرقومی اسمبلی بن سکیں گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات کے عبوری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 25 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ملنے کی توقع ہے۔پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ 15 مخصوص نشستیں پنجاب جبکہ خیبرپختونخوا سے 7 اور سندھ سے 3 نشستیں ملیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد ارکان کی پارٹی میں شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔ قومی اسمبلی کی 342 نشستوں میں سے 60 خواتین اور 10 اقلیتوں کے لئے مختص ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قومی اسمبلی کی چار اعشاریہ پانچ جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو مخصوص نسشت ملے گی جب کہ 27 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی امیدوار ایوان زیریں کا رکن بن سکے گا۔نجی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں جماعتی پوزیشن کے تحت پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 25 اوراقلیتوں کی چار نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 14 مخصوص نشستیں ملیں گی۔پاکستان پیپلزپارٹی قومی اسمبلی میں خواتین کی نو مخصوص نشستوں کی حامل قرار پائے گی۔پنجاب اسمبلی میں 24 اعشاریہ پانچ جنرل سیٹوں پر خواتین کی ایک مخصوص نشست ملے گی اور 37 جنرل سیٹوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔سندھ میں چار اعشاریہ 48 جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو مخصوص نشست ملے گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں چار اعشاریہ پانچ جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو سیٹ ملے گی اور 33 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔بلوچستان اسمبلی کی چار اعشاریہ چھ جنرل نشستوں پر خواتین کی ایک مخصوص سیٹ ملے گی جبکہ 17 جنرل نشستوں پراقلیت کی ایک سیٹ حاصل ہوگی

FOLLOW US