Wednesday October 30, 2024

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کس کو دی جائیگی اور کون کونسی وزارت کس کس کو ملے گی؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کی 90 فیصد مشاورت مکمل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں متوقع کابینہ کے لیے 4 نام لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔وزیر صحت کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد اور وزیر ہاؤسنگ کے لیے نذیر چوہان کو ذمہ داری دی جائے گی۔جب کہ میاں محمود الرشید اور علیم خان کو

بھی پنجاب میں اہم زمہ داری دی جائے گی۔جنوبی پنجاب میں بھی اہم وزاتیں دی جائیں گی ۔اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں ایک سب سیکیرٹریٹ بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔سب سیکرٹریٹ میں تمام وزراء مہینے میں ایک بار ضرور جائیں گے۔یاد رہے پنجاب میں حکومت کے لیے ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جا ری ہے۔۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، آزاد اراکین شامل ہو چکے، چند روز میں انصاف حکومت کا قیام عمل میں آ جائیگا، عمران حکومت کے پہلے 100دن مسلم لیگ ن،،، پی پی کے دور حکومت سے ہزار گنا بہتر ہونگے۔جب کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھی 186 ارکان ہمارے ساتھ ہیں۔جب کہ دوسری طرف ن لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب پر حکومت تو وہی کریں گے۔ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہیں اور پنجاب پر حکومت تو ہم ہی کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیاہے کہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اورپنجاب میں حکومت ہم ہی بنائیں گے۔ہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ہمیں ہی پنجاب میں حکومت سازی کے لیےووٹ دے گی لہٰذا صوبے میں حکومت ہم ہی بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 130 نشستیں ہم جیتے ہوئے ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 18 اراکین کی ضرورت ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے 6 اور 13 آزاد ارکان کے ملنے سے ہماری حکومت پنجاب میں بن جاتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ ارکان ملنے کی صورت میں حمزہ شہباز کو قائد ایوان بنائے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US