اسلام آباد(نیوزڈیسک) زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو 12 دفعہ پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔ نور فاطمہ،لائبہ اور عائشہ کیس میں ملزم کو 60 لاکھ جرمانہ اور 30 لاکھ دیت ادا کرنے کا بھی حکم سنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو عبرت کا نشان بنادیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے
جج شیخ سجاد نے عمران علی کو عائشہ ،لائبہ اور نور فاطمہ کیس میں سزا سنا دی۔اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جج شیخ سجاد نے عمران کو 12 مرتبہ پھانسی ,60 لاکھ جرمانہ اور 30 لاکھ دیت ادا کرنے کی سزا سنادی گئی۔لائبہ زیادتی و قتل کیس میں مجرم کو 4 مرتبہ پھانسی اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم کو بچی کی 10 لاکھ دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔اسی طرح نور فاطمہ زیادتی و قتل کیس میں ملزم عمران کو 4 مرتبہ پھانسی اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم کو بچی کی 10 لاکھ دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ملزم کو اسی قسم کی سزا عائشہ زیادتی و قتل کیس میں بھی ملزم کو سنائی گئی یوں جج شیخ سجاد نے عمران کو 12 مرتبہ پھانسی ,60 لاکھ جرمانہ اور 30 لاکھ دیت ادا کرنے کی سزا سنادی۔یاد رہے کہ ملزم عمران کو قصور کی سات سالہ زینب قتل کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں مجرم نے اسی قسم کے دیگر کیسسز میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا جو کہ پہلے ہی سے سائنسی بنیادوں پرثابت ہو چکے تھے۔گرفتاری کے بعد زینب قتل کیس میں ملزم کو پہلے ہی سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے جبکہ جرمانے کی سزا الگ ہے۔علاوہ ازیں آج عمران کے خلاف مزید تین کیسسز کا فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے۔