اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس کی نواسی نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جسٹس ثاقب نثار کی نواسی نے اپنی عیدی کے 7 ہزار روپے ڈیم فنڈ میں عطیہ کردئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔حالیہ صورتحال میں پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔ جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں
کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ تاہم اس حوالے سے گزشتہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک طاقتور مہم شروع کی گئی ۔اس مہم کے بعد کالاباغ ڈیم کا معاملہ عدالت بھی جا پہنچا ہے اور اس حوالے سے خاصے فکر انگیز مباحثے قومی چینلز پر انعقاد پذیر ہو رہے ہیں جس میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر ،ممکنہ تنازعہ اور اسکے حل کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس سنا دیا گیا جس کے مطابق مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیا اور اسکے ساتھ ہی ڈیموں کی تعمیر کے عطیات اکٹھے کرنے کے لیے بینک اکاونٹس بھی بنادئیے گئے جس میں اب تک خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے ،،پاکستان کی تمام مخیر ہستیاں اس معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی فکر میں ہیں۔اس سلسلے میں چیف جسٹس کی نواسی نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک تقریب کے دوران اپنی نواسی کا پرس بھی دکھایا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میری نواسی نے اپنی عیدی ڈیم فنڈ میں دے دی ہے ۔انکا بتانا تھا کہ انکی نواسی نے 7 ہزار سے زائد عیدی ڈیم فنڈ میں عطیہ کی ہے۔