Wednesday October 30, 2024

این اے 131میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن رکنے کے بعد تحریک انصاف نے بھی دبنگ اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) این اے 131میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن رکنے کے بعد کپتان نے بھی حتمی قدم اٹھا لیا۔ عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان سے رابطہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے انتخابی حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی

یا نہیں عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔آج لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون الرشید نے خواجہ سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیجانب سے وکیل بابراعوان اور ن لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق کیجانب سے وکیل اعظم نذیرتارڑنے دلائل دیے۔ اس موقع پرعدالت میں خواجہ سعد رفیق خود بھی ہیش ہوئے۔وکیل خواجہ سعد رفیق نے اپنے دلائل میں بتایا کہ عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے ووٹوں میں چند سو کا فرق ہے۔عمران خان اپنے بیان کوعملی جامہ پہنا دیتے توہائیکورٹ میں کوئی درخواست نہ آتی۔۔عمران خان نے کہا جو حلقے کہیں گے ان کو کھولا جائے گا۔ مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد تھیلے کھولنے کا کہا تودرخواست مسترد کردی گئی۔ ریٹرننگ آفیسر نے کہا پہلے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال کرلیں پھر دیکھتے ہیں۔ ریٹرننگ افسر کو حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس درخواست مسترد کر دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ عدالت این اے 131 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے۔ وکیل نے کہا کہ سعد رفیق کی درخواست پرآر او کے مسترد کیے گئے ووٹوں کی جانچ ہڑتال کی گئی۔ حلقے کی صوبائی نشستوں پربھی دوبارہ گنتی کی گئی، ہمارے ووٹ بڑھے ہیں۔ ہائیکورٹ بنچ نے بہت سی درخواستوں پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔عدالت عالیہ نے بہت سی درخواستوں پرالیکشن کمیشن کوانتخابی نتائج جاری کرنے سے روکا ہے۔۔عدالت میں عمران خان کے وکیل بابراعوان نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہمیں صرف نوٹس ملا کہ دوبارہ گنتی ہو رہی ہے پیش ہوجائیں۔ ریٹرننگ افسرنے ہمارا موقف سنے بغیرمسترد ووٹوں کی گنتی کا حکم دیا۔اس حوالے سے عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا۔۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔اس کے بعد عمران خان نے بھی این اے 131میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن رکنے کے بعد حتمی قدم اٹھا لیا۔ عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان سے رابطہ کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایت کردی۔

FOLLOW US