Wednesday October 30, 2024

تحریک انصاف کتنی وزارتیں خود رکھے گی اور کتنی وزارتیں اتحادیوں کو دے گی؟ اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزارتوں کے معاملات طے پاگئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کی مثال قائم کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کاحجم انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تاکہ قومی خزانے پر اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔

تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اپنی اتحادی جماعتوں کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتداء میں وفاقی وزراء کی تعداد زیادہ اور وزراء مملکت کی تعداد کم رکھی جائے گی۔اسی طرح مشیر بھی کم رکھے جائیں گے۔ لیکن کم وفاقی کابینہ میں بھی اتحادی جماعتوں کونمائندگی دی جائے گی۔کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15سے 20وزراء کی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔اس وقت بنی گالہ می ں مسلسل اجلاس پر اجلاس جاری ہیں جن میں حکومت سازی کے مراحل کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ اہم وزارتوں اور عہدوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کونسا عہدہ کس شخصیت کے پاس جائے گا ،کونسی وزارت تحریک انصاف کے پاس رہے گی اور کونسی وزارت اتحادیوں کی جھولی میں ڈالی جائے گی ،اس چیز کا فیصلہ بھی کیا جارہا ہے۔تاہم اب بنی گالہ میں ہونے والے فیصلوں کی تفصیلات منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔اس معاملے پر اتحادیوں کے ساتھ بھی معاملات طے پا گئے ہیں۔۔تحریک انصاف نے وزارت مذہبی امور،،کشمیرافئیرز،پورٹ اینڈ شپنگ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،،انفارمیشن ٹیکنالوجی،،فوڈ سیکیورٹی پاکستان تحریک انصاف کے پاس رہے گی۔اس کے علاوہ وزارت خارجہ اور داخلہ اور پٹرولیم کی وزارت بھی پی ٹی آئی کے پاس رہے گی۔ بھی تحریک انصاف اپنے پاس رکھے گی جبکہ وزارت اورسیز پاکستانی ایم کیو ایم جبکہ وزارت صنعت مسلم لیگ ق کو ملنے کا امکان ہے۔۔ریلوے عوامی مسلم لیگ اور ڈپٹی اسپیکر کی سیٹ جی ڈی اے کو دی جاسکتی ہے۔وزارت بین الصوبائی بلوچستان عوامی پارٹی کو مل سکتی ہے۔

FOLLOW US