Wednesday October 30, 2024

عوام کا انتظار ختم : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کون ہوگا اور پرویز خٹک کو وفاق میں کونسا عہدہ دیا جائے گا؟ عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

پشاور (ویب ڈیسک)عاطف خان کو وزیر اعلیٰ کے پی کے نامزد کرنےکا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پرویز خٹک وفاقی وزیر داخلہ کی کرسی سنبھالیں گے۔ ایک عرصہ سے عاطف خان کا پلڑا بھاری ہے اسلئے عاطف خان کو پبلک نیوز کے مطابق بل آخر حتمیٰ فیصلہ کرر لیا گیا ہے ۔

تاہم ابھی مشاورت جاری ہے۔ بس اعلانن کرنا باقی رہ گیا ہے۔ عاطف خان کو پنجاب کے حوالے سے بالکل الگ رکھا گیا ہے کیونکہ وہ عمران خان کا ایک ماڈرن مشن لے کر چلیں گے جبکہ پرویز خٹک کی اگر بات کی جائے تو وہ وفاقی وزیر داخلہ کی کرسی سنبھالیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق الیکشن 2018 ء میں واضح جیت کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ کابینہ کی تشکیل پر مشاورت شروع کر دی تھی۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے سادہ اکثریت حاصل کی تھی۔ خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف 65 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔جس کے بعد پی ٹی آئی نے وزیر اعلی کے پی کے نام پر مشاورت شروع کر دی تھی۔ابتدائی طور پر عاطف خان اور پرویز خٹک کے نام سامنے آ ئے تھے۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف خان کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بطور وزیراعلی کے پی کے عاطف خان کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔عاطف خان کی نامزدگی کا اعلان آئندہ 24گھنٹوں میں متوقع ہے۔محمد عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔اور اب وہ خیبر پختونخوا کے اگلے وزیراعلی ہوں گے۔

یاد رپے گذشتہ روز یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعلی پروز خٹک نے کسی بھی صورت وزیراعلی کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔اور دھمکی دی تھی کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ دیں گے۔ بعد ازاں پرویز خٹک نے تحریک انصافچھوڑنے کی دھمکی دینے کی خبروں کی تردید کردی، میڈیا میں میرے حوالے سے غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عاطف خان کو بطور وزیر اعلیٰ لانا چاہتی ہے تو دوسری جانب پرویز خٹک اور تحریک انصاف کے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے عاطف خان کو بطوروزیر اعلیٰ لانے کی مخالفت کردی ہے۔ پرویز خٹک بھی دوبارہ وزارت اعلیٰ سنبھالنے کیلئے بضد ہیں۔ پرویز خٹک کو عمران خان کی جانب سے تلقین کی گئی ہے وہ قومی اسمبلی کا حصہ بنیں، تاہم اس حوالے سے بھی سابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے بڑی شرط عائد کی ہے۔پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر انہیں قومی اسمبلی کا حصہ بنانا ہے، تو پھر بھی وہ عاطف خان کو وزیراعلی خیبرپختونخواہ بنانے کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز خٹک اپنے داماد کو خیبرپختونخواہ کا وزیراعلی بنوانا چاہتے ہیں۔ تاہم عمران خان پرویز خٹک کی اس خواہش کو کسی صورت پوری نہیں کریں گے۔ تاہم اب خیبرپختوںخواہ کی وزرات اعلی کیلئے عاطف خان کا نام نامزد کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US