Wednesday October 30, 2024

عمران خان کا وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا میں چھا گیا، پاکستان کو کتنے ارب کا فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کا وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے کا فیصلہ بین الاقوامی میڈیا میں چھا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عمران خان کے فیصلے سے قومی خزانے کو ایک ارب 85 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے 26 جولائی کو اکثریت حاصل ہوجانے کے بعد پہلا خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی پالیسی پر بھی

روشنی ڈالی۔انتخابات 2018ء میں فتح حاصل کرنے کے بعد انہوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پہلی حکومت ہوگی جوکسی کیخلاف سیاسی اور انتقامی کاروائی نہیں کرے گی۔جو بھی امیرغریب ملک کے قانون کے خلاف جائیگا ہم ان کیخلاف کاروائی کریں گے۔ادارے ایسے مضبوط بنائیں گے جوعمران خان اور وزیروں پربھی چیک رکھے گی۔ہم مثال سیٹ کرکے دکھائیں گے قانون سب کیلئے برابر ہے۔انکا کہنا تھا کہ خرچے کم کریں گے۔مجھے شرم آئے گی میں وزیراعظم ہاؤس میں رہوں ۔۔وزیراعظم ہاوس میں رہنے سے انکار کرتے ہوئے عمران خان نے بتایا کہ وہ کسی چھوٹی سی جگہ کو وزیراعظم کی رہائش کے لیے مختص کریں گے۔اب یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ عمران خان منسٹر انکلیو میں اپنے لیے چھوٹی سی جگہ مختص کر کے وہاں رہائش رکھیں گے۔پھر عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاوس کی بجائے اسپیکراسمبلی کے ہاوس میں رہنے کی خواہش ظاہر کی جس پر مخالفین نے شور مچا دیا اور عمران خان کے اس اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ عمران خان اسپیکر ہاوس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے عمران خان کے وزیراعظم ہاوس میں نہ رہنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور ان کے اس فیصلے سے نہ صرف مقامی میڈیا متاثر ہوا بلکہ غیر ملکی میڈیا نے بھی عمران خان کے اس فیصلے پر خوب داد و تحسین دی۔اس حوالے سے خلیجی میڈیا میں اس خبر کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور یہ تاثر دیا گیا کہ عمران کے اس فیصلے سے پاکستان کے قومی خزانے کو اربوں روپے سالانہ کا فائدہ ہوگا۔گلف کے خبری ادارے کے مطابق عمران خان کے اس فیصلے سے قومی خزانے کو 1ارب 85 کروڑ روپے کا فائدہ ہوگا اور وہی روپیہ جو وزیراعظم ہاوس کے اللے تللوں میں خرچ ہوجاتا ہے وہی پیسہ بچ کے قوم پرخرچ کیا جاسکے گا۔تاہم عمران خان وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد کہاں رہیں گے یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔واضح رہے کہ عمران خان ممکنہ طور پر 15 اگست کو وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

جاپان بھی عمران خان کی پالیسیوں کا دیوانہ نکل آیا اہم شخصیت بنی گالہ میں جا پہنچی ، ملاقات کی تفصیلات جاری

FOLLOW US