Wednesday October 30, 2024

چوہدری پرویز الٰہی کا کپتان کو سرپرائز۔۔۔۔۔۔۔ خفیہ طور پر کس سیاسی جماعت سے ڈیل کر لی؟ خبر آتے ہی پوری تحریک انصاف چکرا کر رہ گئی

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سے حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔عنقریب مسلم لیگ ق کی قیادت پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطہ کرے گی۔ق لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو پیپلزپارٹی سمیت

ن لیگ کے اراکین اسمبلی بھی ووٹ دیں گے جبکہ پہلے ہی مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے کئی ممبران نے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی غلطی کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی مزید ایک نشست بڑھ گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جب انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تو اس میں ایک نشست تحریک انسانیت کے نام پر ایک نشست دکھائی گئی تھی۔لیکن اب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انسانیت نامی جماعت الیکشن میں کوئی نشست نہیں جیت سکی تھی۔ذرائع الیکشن کمیشن نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انسانیت والی نشست دراصل تحریک انصاف کی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیٹا انٹری میں غلطی کی وجہ سے تحریک انسانیت کی ایک نشست دکھائی جاتی رہی جسے اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اب اپنے اعداد و شمار میں تحریک انصاف کی نشستیں 115 سے بڑھا کر 116 کر دی ہیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں 115 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ ایک نشست پاکستان تحریک انسانیت نے جیتی تھی۔

ایک اور خبر کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی، وفد میں عامرخان، کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور فیصل سبزواری شامل تھے جب کہ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، عارف علوی، فواد چوہدری، اسد عمر، نعیم الحق، عمران اسماعیل اور دیگر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔عمران خان سے ملاقات میں ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے معاہدے پر اتفاق کیا گیا اور میمورنڈم پر بھی دستخط ہوئے۔عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں جہانگیر ترین نےبتایا کہ ایم کیوایم سے معاملات طے پاگئے اور تعاون کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے ایم کیوایم کی سپریم کورٹ میں درخواست میں ان کا ساتھ دیں گے، کراچی کے عوام نے بھرپورطریقے سے ہمارا ساتھ دیا ہے، شہر کے لیے خصوصی مالیاتی پیکیج دیا جائے گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ کراچی کونظر انداز کیا گیا اس پرتوجہ نہیں دی گئی، شہر میں پانی، سیوریج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں، حیدرآباد میں بھی یونیورسٹی ہونی چاہیے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ایم کیوایم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

FOLLOW US