Thursday October 31, 2024

عمران خان کی کامیابی کے بعد چیف جسٹس ایسی جگہ پہنچ گئے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بھی یقین نہیں آئیگا

پاکپتن(نیوزڈیسک )چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر ؒکے مزار پر حاضری دی، چیف جسٹس پاکستان نے درگاہ بابا فرید پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثاربابا فرید گنج شکرکے مزار پر حاضری دی اور درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، چیف جسٹس

پاکستان نے ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی ۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق عام انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن میں اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔واضح رہے کہ کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں اور انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کے لیے الگ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی ہدایت کی گئی تھی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائے گا۔دوسری جانب کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کُل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے جس کے بعد اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور پھر قائد ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ کریں گے۔یاد رہے کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 116، مسلم لیگ (ن) 64، پیپلز پارٹی 43 اور ایم ایم اے 12 نشستوں کے ساتھ نمایاں ہیں جب کہ 13 آزاد امیدوار بھی ہیں جو حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پی ایس 73 : دوبارہ گنتی کا نتیجہ آگیا ۔۔۔۔۔فہمیدہ مرزا کے حوالے سے آنے والی خبر نے بدین کی سیاست میں ہلچل مچا دی

FOLLOW US