پی ایس 73 : دوبارہ گنتی کا نتیجہ آگیا ۔۔۔۔۔فہمیدہ مرزا کے حوالے سے آنے والی خبر نے بدین کی سیاست میں ہلچل مچا دی ۔۔۔۔۔بدین ( مانیٹرنگ ڈیسک) بدیک پی ای 73 کا نتیجہ آگیا ہے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزہ کو حیران کُن سرپرئاز مل گیا ہے۔ تفصیلات کے
مطابق پی ایس 73 بدین میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی کی گئی جس میں جی ڈی اے کی امیدوار اور دسابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے 35912 ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مخالف امیدوار تاج ملا نے 37512 ووٹ حاصل کیے اس طرح پی ایس 73 سے تاج ملا کامیاب قرار پائے ہیں۔ واضح رہے کہ دوسری جانب بدین کے حلقے پی ایس73 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی جی ڈی اے کی فہمیدہ مرزا کی درخواست پر کی جا رہی ہےجن کو پیپلز پارٹی کےتاج محمد ملاح نے218 ووٹوں سے ہرایا تھا۔سوات کے حلقے پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا ہے، 3 دن بعد بھی پی کے 4 میں دوبارہ گنتی کا عمل شروع نہیں ہوسکاہے۔ذرائع کے مطابق پی کے 4 میں ووٹوں کے4 تھیلےغائب ہونے کے باعث دوبارہ گنتی کا عمل روک دیا گیا تھا جبکہ دوبارہ گنتی کی درخواست لیگی امیدوار امیر مقام نے دی تھی۔پی کے4 سے پی ٹی آئی کے عزیزاللہ گران کو 49ووٹوں کی برتری حاصل تھی تاہم سوات کے 105 پولنگ اسٹیشنز میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی ہوچکی ہے۔