Thursday October 31, 2024

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان ٹویٹر پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو فالو کرتے ہیں؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)آج کل کے دور میں سوشل میڈیا سائٹس کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹس میں سے ٹویٹر، فیس بُک اور انسٹاگرام کو خاصی مقبولیت حاصل ہے۔ بڑی بڑی شخصیات ، فنکاروں اور آرٹسٹس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے اپنے آفیشل اکاؤنٹس

بھی بنا رکھے ہیں جہاں ان کے مداح ان کو فالو کرتے اور روزمرہ کی اپ ڈیٹ حاصل کرتے ہیں۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا بھی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر آفیشل اکاؤنٹ ہے جس کے فالوورز کی تعداد 8.81 ملین ہے لیکن اتنی بڑی فالوور شپ رکھنے والے پاکستان کے متوقع وزیراعظم خود صرف 19 لوگوں کو ہی فالو کرتے ہیں۔ عمران خان کو پسند کرنے والے اور ان کے حمایتی ان 19 لوگوں کے بارے میں جاننے کے لیے اکثر ہی بے تاب نظر آتے ہیں جنہیں خود کپتان نے فالو کیا ہوا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مارچ 2010ء میں اپنا یہ ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا تھا۔ آٹھ سال گزرنے اور اسی لاکھ سے زائد فالوورز ہونے کے باجود عمران خان نے صرف 19 ٹویٹر اکاؤنٹس کو ہی فالو کیا ہوا ہے جن میں ایک اکاؤنٹ شوکت خانم اسپتال، ایک نمل یونیورسٹی، ایک خیبرپختونخواہ کی اپ ڈیٹس اور دو پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹس ہیں۔اس کے علاوہ صحافیوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان صرف حامد میر کو فالو کرتے ہیں۔عمران خان کی اس فہرست میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔یہ تین خواتین عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان

اور دیگر دو خواتین پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری اور عندلیب عباس ہیں۔عمران خان جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ کو بھی ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں اور اس کے علاوہ عمران خان کی فہرست میں جو شخصیات شامل ہیں انہیں ان کی کچن کیبنٹ کا نام دیا جا سکتا ہے۔عمران خان کی اس کیبنٹ میں جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، نعیم الحق، عارف علوی، شفقت محمود، عمران اسماعیل، سیف اللہ خان نیازی اور علی حیدر زیدی شامل ہیں۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کسی کھلاڑی یا سیاسی جماعتوں کے کسی رہنما کو ٹویٹر پر فالو نہیں کیا ہوا اور نہ ہی کسی ملک کا سربراہ ان کی فالوونگ فہرست میں شامل ہے۔

شریف خاندان کی ایون فیلڈریفرنس میں سزا غیر قانونی قرار۔۔۔لاہور ہائیکورٹ نے بڑا اقدام اٹھا لیا

FOLLOW US