Thursday October 31, 2024

عمران خان نے وزیراعظم بننے سے پہلے پاکستان کا فائدہ کر دیا، کپتان کے جیتتے ہی خوشیوں کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں برتری حاصل کی اور مرکز میں حکومت بنانے کا اعلان کیا اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سُنتے ہی کہ عمران خان پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ چین کئی بلین ڈالرز ،

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کی امداد کے لیے ہاتھ بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان پر اعتماد کا عالم دیکھیں کہ یورپ،، افریقہ اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے کہا ہے کہ آپ کو جتنے بلین ڈالرز بھی چاہئیں، پہلے ہم لگائیں گے پھر آپ کسی اور سے رابطہ کریں۔ خیال رہے کہ عمران خان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور ملک کو سُدھارنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارٹی رہنما اور نامزد وزیر خزانہ اسد عمر کو ڈالر کی قیمت میں کمی کا ٹاسک بھی دے رکھا ہے۔عمران خان نے اسد عمر کو ڈالر کی قیمت میں کمی لانے کا اہم ٹاسک دیا ہے جس پر اسد عمر نے اس ٹاسک کو پورا کرنے کے لیے رابطوں کو آغاز کر دیا ہے اور اُمید ہے کہ اسد عمر اپنا یہ ٹاسک مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔۔اسد عمر کو سیاسی س گرمیوں سے دور رہنے اور صرف ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جس کے بعد اسد عمر نے پاکستان کے بڑے بڑے سر مایہ کاروں ، تاجروں اور صنعت کاروں سے بھی رابطے شروع کر دئے ہیں۔اسد عمر کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی پر سیاسی تجزیہ کاروں نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسد عمر ایک پڑھے لکھے شخص ہیں اور ان کو دیکھ کر ایسا ہرگز نہیں لگتا کہ وہ قوم کے پیسے کو کوئی نقصان پہنچائیں گے او یہی اسد عمر اور اسحاق ڈار میں فرق ہے۔

کپتان وعدہ وفا کریں گے۔۔۔عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے ملک کو کیا فائدہ ہوگا؟ سینئر ترین صحافی نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے انکشاف کر دیا

FOLLOW US