Thursday October 31, 2024

’’اگر تم وزیراعظم بنے تو قتل ہو جائو گے‘‘ عمران خان بارے یہ پیشگوئی کرنیوالا نجومی کون نکلا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی انتخابی جیت کے بعد جب سے عمران خان وزیراعظم بننے کی پوزیشن میں آئے ہیں، ان کے متعلق ایک پیش گوئی گردش کر رہی ہے جس میں انہیں کسی نجومی نے بتایا تھا کہ وہ وزیراعظم بنے تو قتل کر دیئے جائیں گے۔ اب اس حوالے سے حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ سکاٹ لینڈ کے معروف مو¿رخ اور مصنف ویلیم

ڈیلرمپل نے اپنی کتاب ’دی ایج آف کالی‘ (The age of Kali)میں عمران خان کے دوست یوسف صلاح الدین کے حوالے سے یہ عقدہ وا کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ”عمران خان کے دوست یوسف صلاح الدین نے بتایا کہ سالوں پہلے جب عمران خان نوجوان کرکٹر تھے، انہیں سپین کی ایک معروف خاتون نجومی نے بتایا تھا کہ سیاست میں کبھی مت آنا، کیونکہ اگر تم وزیراعظم بنے تو قتل کر دیئے جاؤ گے۔“ویلیم ڈیلرمپل مزید لکھتے ہیں کہ ”خاتون نجومی نے عمران خان کو بتایا کہ وہ طویل اور خوشگوار زندگی پائیں گے، ان کی زندگی میں بس ایک ہی چیز پریشان کن ہے اور وہ ’سیاست‘ ہے۔ نجومی نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کبھی بھی سیاست میں مت آئیں۔ اس نے یہ پیش گوئی اس وقت کی تھی جب عمران خان نے کبھی ایک لمحے کے لیے بھی نہ سوچا ہو گا کہ وہ کبھی سیاست میں بھی حصہ لیں گے۔ تاہم یوسف کے مطابق وہ کبھی اس پیش گوئی کو بھولے نہیں اور اسی کی وجہ سے وہ کئی سال تک سیاست میں حصہ لینے سے ہچکچاتے رہے۔اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے میں آج ہی کسی کارحادثے میں مر جاؤں، یا کل کینسر سے میری موت ہو جائے۔ کچھ بھی ہو سکتا ہے لہٰذا موت کوئی ایسی چیز نہیں جس پر پریشان ہوا جائے، کیونکہ اسے ایک دن آ کر ہی رہنا ہے۔“

FOLLOW US