Thursday October 31, 2024

’’ اگر نواز شریف کو تُننا (پار لگانا ) ہے تو شیخ رشید کو ۔۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان کو پنڈی بوائے کے حوالے سے کیا مشورہ دے دیا گیا؟ حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ شریف خاندان کے ہوش اُڑ گئے

’’ اگر نواز شریف کو تُننا (پار لگانا ) ہے تو شیخ رشید کو ۔۔۔۔۔۔‘‘ عمران خان کو پنڈی بوائے کے حوالے سے کیا مشورہ دے دیا گیا؟ حامد میر نے ایسا انکشاف کر دیا کہ شریف خاندان کے ہوش اُڑ گئے ۔۔۔۔۔لاہور (مانیڑنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف وفاق میں حکومت بنانے

کی تیاری کر رہی ہے اور اس وقت وزیروں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جس پر گزشتہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ پیر تک فائنل کر لیا جائے گا تاہم اب حامد میر نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیاہے۔نجی ٹی وی 92 نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ ” عمران خان کو کسی نے مشورہ دیا ہے کہ اگر نواز شریف کو تُننا ( پار لگانا) ہے تو شیخ رشید کو وزارت داخلہ دے دی جائے ، پھر دیکھیں ۔ ‘‘انہوں نے پروگرام میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان نے دو تین اہم لوگوں کو یہ بات کی ہے کہ آج کل میں ٹی وی نہیں دیکھ رہا لہذا تم ٹی وی پر جتنے مرضی اشتہار چلالو کہ میں وزیراعلیٰ بن رہاہوں لیکن تم چیف منسٹر نہیں بنو گے، دوسری بات یہ کہ میرے پاس 115 سیٹیں ہیں اور سفارشیں تم ایسے کروا رہے ہو جیسے میں نے ڈیڑھ سو منسٹر لینے ہیں ، اس لیے مجھے میرٹ پر بنانے دو۔حامد میر کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ ایک چیف منسٹرپنجاب ایک سربراہ ہی ہوگا ، اس کے ساتھ مضبوط گورنر کا کمبی نیشن بنے گا ، جس کے پاس سیاست اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔تاہم پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ہوگا یہ بات ابھی تک حتمی نہیں ہو سکی اور اس حوالے سے تحریک

انصاف کے اندر متعدد آراء پائی جاتی ہیں۔علیم خان کا نام بھی سامنے آچکا ہے ،جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے بھی غور و فکر ہوتا رہا ہے۔۔شاہ محمود قریشی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر وزیر اعلیٰ بننے کی امید رکھتے ہیں جبکہ کچھ روز قبل عمران خان نے اسلم اقبال سے بھی ون ٹو ون ملاقات کی جس میں پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے بات ہوئی ،علیم خان،سبطین اور راجا یاسر بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں جس کے بعد وزارت اعلیٰ کی کرسی عمران خان کے لیے درد سر بن چکی ہے۔کچھ لوگوں نے اس موقع پر میڈیا مالکان سے سفارشیں کروائیں جبکہ کچھ رہنما خود ہی پانے وزیر اعلیٰ ہونے کی خبریں چلوا رہیں جس پر عمران خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مرضی خبریں چلوا لو ،تم وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ،یہ بھی یاد رکھو میں آج کل بہت مصروف ہوں اور ٹی وی نہیں دیکھ رہا۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے میرٹ پر فیصلہ کرنے دو اور ایک مزید بات یہ کہ 116 سیٹیں ہم نے جیتی ہیں اور تم لوگ وزارتوں کی سفارشیں ایسے کروا رہے ہو جیسے ہم نے 150 نشستیں جیتی ہوں ،اس لئیے ہم جو فیصلہ کریں گے وہ میرٹ پر ہو گا۔

تحریک انصاف نے حکومت بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں کتنی نشستیں حاصل کر لیں؟انصافی خو ش ہو جائیں گے

FOLLOW US