Thursday October 31, 2024

تحریک انصاف نے حکومت بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں کتنی نشستیں حاصل کر لیں؟انصافی خو ش ہو جائیں گے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف نے حکومت بنانے کیلئے قومی اسمبلی میںکتنی نشستیں حاصل کر لیں؟انصافی خو ش ہو جائیں گے… تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے 180 ووٹ حاصل کر لیے، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان باقاعدہ اور تحریری معاہدہ طے پاگیا، تحریک انصاف کو اتحادیوں کے علاوہ 28 خواتین اور 5 غیر

مسلموں کی مخصوص نشستیں بھی ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف دوسری جماعتوں کے مقابلے میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔تحریک انصاف نے کل 116 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم تحریک انصاف کو وفاق میں حکومت قائم کرنے کیلئے مزید 21 نشستیں درکار تھیں۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین میدان میں آئے اور خوب بھاگ دوڑ سے آزاد امیدواروں کو پارٹی میں شامل کروانے اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا کام شروع کیا۔چند ہی دنوں میں جہانگیر خوب دوڑ دھوپ سے مطلوبہ نمبرز پورے کرنے کیلئے آزاد امیدواروں کی اکثریت کو تحریک انصاف میں شامل کروانے میں کامیاب رہے۔ جبکہ دیگر کئی سیاسی جماعتوں جن میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم،، بی اے پی، اور دیگر کو اتحاد کیلئے قائل کرنے میں کامیاب رہے۔ اب تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ ان کے پاس حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ سے زائد نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس وفاق میں حکومت بنانے کیلئے نشستوں کی کل تعداد 180 ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کو اتحادیوں کے علاوہ 28 خواتین اور 5 غیر مسلموں کی مخصوص نشستیں بھی ملیں گی۔ یوں تحریک اںصاف کی کل نشستیں 180 تک پہنچ جائیں گی۔ تحریک انصاف نے وفاق میں حکومت بنانے کیلئے 180 ووٹ حاصل کر لیے، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان باقاعدہ اور تحریری معاہدہ طے پاگیا، تحریک انصاف کو اتحادیوں کے علاوہ 28 خواتین اور 5 غیر مسلموں کی مخصوص نشستیں بھی ملیں گی۔

FOLLOW US