اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما جہانگیر ترین اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگاڑا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وفاق میں حکومت سازی کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔جمعہ کے روز جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگاڑا اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وفاق میں حکومت سازی
کے لئے جہانگیر ترین نے پیرپگاڑا سے تعاون حاصل کرنے کے لئے کراچی میں آ کر ملاقات کرنے کی خواہش کا ظہار کیا جس پر پیرپگاڑا نے کہا کہ ہم تو پہلے ہی عمران خان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں الیکشن میں بھی ہر ممکن تعاون کیا ۔آئندہ بھی بھرپور ساتھ دیں گے ۔ پیرپگاڑا کے تعاون پر جہانگیر ترین نے ان کا شکریہ ادا کیا اور جلد ملاقات کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔