اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سازی کے مرحلے میں تحریک انصاف کی وفاقی کابینہ اور وزرائے اعلیٰ کے حوالے سے طویل مشاورت آخر کار مکمل ہو گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمینعمران خان آج رات یا کل دوپہر تک عہدوں سے متعلق حتمی فیصلے کر لیں گے اور عہدوں کے لیے ناموں کا اعلان وہ خود کریں گے۔ عمران نے اس سلسلے میں بابر اعوان
کو بنی گالہ بلا لیا ہے، بابر اعوان سے حکومت سازی سے متعلق آئینی اور قانونی معاملات پر مشاورت کی جائے گی۔