اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں میں اضافہ، پاکستان تحریک انصاف کی نشستیں 116 ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 25 جولائی کو انعقاد پذیر ہونے والے تاریخی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق
پاکستان تحریک انصاف کو 115نشستوں پر کامیابی ملی تھی ۔تاہم اب پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ الیکشن کمیشن کے ڈیٹا میں موجود ایک غلطی تھی۔الیکشن کمیشن کے ڈیٹا میں موجود تحریک انسانیت کی نشست بھی پاکستان تحریک انصاف کی نکلی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انسانیت نامی جماعتانتخابات میں کوئی سیٹ نہیں لےسکی۔تحریک انسانیت والی سیٹ دراصل پی ٹی آئی کی ہے،ڈیٹا میں غلطی ہوئی۔قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن ڈیٹاکیمطابق پی ٹی آئی کی نشستیں 116 ہوگئیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری و ساری ہے۔اس حوالے سے اتحادیوں سے بھی بات چیت ہو رہی ہے جبکہ ان سے معاملات بھی طے کئیے جارہے ہیں۔اس وقت پاکستان تحریک انصافکی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف وفاق میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آ ئی ہے جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے تاہم صوبہ پنجاب میں ن لیگ کی اور پی ٹی آئی کی سیٹوں میں صرف 6 نشستوں کا ہی فرق ہے
تاہم ن لیگ آگے لیکن پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی حکومت بنانے فیصلہ کر لیاہے اور اب جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کبیر والا کے حلقہ پی پی 204 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار حسین جھانیاں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے جبکہ لیہ سے بھی دو صوبائی امیدوار بھی تحریک انصاف کی گاڑی میں سوا ر ہو گئے ہیں ۔لیہ کے حلقہ پی پی 282 سے محمد طاہر اور پی پی 284 سے رفاقت جیلانی عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئے ہیں ۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق ن لیگ129 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ تحریک انصاف کا 123 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانے والی مخصوص نشستوں کی فہرستیں بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مخصوص نشستوں کی نئی فہرستیں بنانے کی ذمہ داری خود لے لی اور انہوں نے پارٹی رہنما بابر اعوان کو اس حوالے سے الیکشن کمیشن قوانین سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی حتمی فہرستیں 11 جون کو الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھیں جسے بنانے میں شیریں مزاری اور منزہ حسن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرستوں میں حق دار خواتین کو نظر انداز اور منظور نظر کو نوازا گیا اور ریجنل صدور کی سفارشات کو بھی پس پشت ڈالا گیا جس پر شیریں مزاری اور منزہ حسن پر پارٹی کی طرف سے انگلیاں اٹھنے لگی تھیں