Thursday October 31, 2024

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نےاسمبلی میں کس سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان کر دیا؟ دلچسپ وجہ بھی بتا دی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے جگنو محسن نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہی اور اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گی

 

البتہ پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کروں گی اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے پی ٹی آئی کی حمایت کروں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مستحکم حکومت کے قیام کیلئے اکثریتی جماعت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صحافتی پس منظر اور غیر جانبدار رہنے کی وجہ سے کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ جگنو محسن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 184 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

FOLLOW US