اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو عام انتخابات کے عبوری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 25 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ملنے کی توقع ہے۔پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں خواتین کے لئے سب سے زیادہ 15 مخصوص نشستیں پنجاب
جبکہ خیبرپختونخوا سے 7 اور سندھ سے 3 نشستیں ملیں گی۔ واضح رہے کہ آزاد ارکان کی پارٹی میں شمولیت کے بعد مخصوص نشستوں کی تعداد بڑھ جائے گی۔ قومی اسمبلی کی 342 نشستوں میں سے 60 خواتین اور 10 اقلیتوں کے لئے مختص ہیں۔