Thursday October 31, 2024

279 ووٹوں سے ہارنے والے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر ووٹوں کو دوبارہ گنتی،ایک اور چونکا دینے والی خبرآگئی

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 279 ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلقہ سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔ مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ناکام امیدوار این اے 91 سرگودھا عامر سلطان چیمہ کی درخواست پر سماعت

کی ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان، صوبائی الیکشن کمیشن اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ 25 جولائی کو عام انتخابات ہوہے۔ درخواست گزار نے 1 لاکھ 10 ہزار246 ووٹ حاصل کیے۔ (ن )لیگی امیدوار ذوالفقار احمد بھٹی نے ایک لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ حاصل کیے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 279 ووٹوں کے فرق سے (ن) لیگ کے امیدوار ذوالفقار احمد بھٹی کو کامیاب قرار دیا گیا، اس نے ریٹرننگ آفیسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔ ریٹرنگ افسر نے ووٹوں کی گنتی کی درخواست یکطرفہ مسترد کر دی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کا حکم دے

FOLLOW US