اسلام آباد (نیوزڈیسک) تحریک انصاف نے بلوچستان میں حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت ہم ہی بنارہے ہیں،فارمولا بلوچستان کےنمایندوں طے کرینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان
تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔اس وقت 123سیٹیں تحریک انصاف کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد وہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر پنجاب کی حکومت بھی بنا سکتے ہیں ۔تاہم تازہ ترین اور اہم ترین خبر یہ آئی ہے کہ آئی ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہوگیا۔25 آزاد امیدواروں میں سے 18 امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف نے رابطہ کیا ہے جس کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور 18آزاد امیدواروں نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کی ممکنہ نشستوں کی تعداد 185 سے تجاوز کر چکی ہے اور اب اس کے لیے پنجاب میں حکومت بنانا بہت آسان ہوچکی ہے۔اس حوالے سے تیز ترین خبر ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے بنی گالہ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت ہم ہی بنارہے ہیں،فارمولا بلوچستان کےنمایندوں طے کرینگے۔عہدوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کون کس عہدے پرفائزہوگا فیصلہ عمران خان کریں گے۔