لاہور (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے ایک پروگرام کے دوران سوال کیا گیا کہ اخباری اطلاعات کے مطابق آپ وزیر داخلہ بننا چاہتے ہیں لیکن عمران خان آپ کو وزیرِ ریلوے بنایا چاہتے ہیں؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آٹھ بار وزیر رہا ہوں ،
میں اپنی توہین سمجتا ہوں کہ کوئی وزارت مانگوں ۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا سیادت دان ایسا نہیں ہیں جو 8 بار وزیر رہا ہو۔اور میں عمران خان سے اسی لیے نہیں ملنے جا رہا کہ پھر لوگ کہیں گے کہ شاید میں کوئی وزارت مانگنے جا رہا ہوں۔۔میرا ٹارگٹ مکمل ہو گیا قوم سے وعدہ تھا کہ چوروں کو کٹہرے میں لاؤں گا اور عمران خان کو وزیراعظم بناؤں گا۔میری کسی بھی وزارت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔اور نہ ہی میرا کوئی شوق نہیں ہے۔پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ میرے پاس ہر حقلے میں آٹھ دس ہزار ووٹ تھے۔لیکن میں دو حلقوں سے لڑا تا کہ عمران خان کا ایک بھی ووٹ ضائع نہ ہو۔میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔اور یہ کہنا کہ شیخ رشید کوئی وزارت مانگ رہا ہے یہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ گفتگو ہے۔یاد رہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 کے ضمنی انتخاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے قریبی عزیز کوالیکشن لڑوانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے پاکستان تحریک انصاف نے مسترد کر دیا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ شیخ رشید نے
اسپیکر قومی اسمبلی یا پھر وزیر داخلہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد وفاق میں وزارتوں کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے برے وقت کے دوست اورسینئر سیاستدان ہیں اس لئے وزارت نہیں مانگیں گے۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ این اے 60 پرمیرا ایک مخالف امیدوار نااہل ہوگیا تھا جب کہ دیگر امیدواروں کی اکثریت میرے حق میں دستبردار ہوچکی تھی۔الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ جو کیا اسے بھول چکا ہوں، این اے 60 پرجب بھی الیکشن ہوگا تو راشد شفیق ان کے امیدوارہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان،، چیف الیکشن کمشنراورآرمی چیف کی وجہ سے ملک میں شفاف الیکشن ہوئے، 14 اگست کوعمران خان حلف اٹھا چکے ہوں گے، عمران خان کی جیت پاکستان کی جیت ہے، انصاف اورجمہوریت کے لئے پوری قوم کوعمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میں عمران خان کا برے وقت کا دوست ہوں وزارت نہیں مانگوں گا، میں سینئرسیاستدان ہوں اس لئے وزارت بہت چھوٹی چیز ہے، میرا کام نہیں کہ میں عمران خان سے وزارت مانگوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو کرپشن کے خلاف مینڈیٹ دیا ہے، آج سونا ،ڈالرنیچے آرہا ہے، قوم نے اپنا حق ادا کردیا اب ہمارا کام قوم کا ادھار چکانا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہا ہے، ہارنے والے رو رہے ہیں ان کا کام ہی رونا ہے۔