Thursday October 31, 2024

عمران خان 14اگست کو بطور وزیراعظم یومِ آزادی کی تقریب میں حصہ نہیں لے سکتے کیونکہ۔۔۔انصافیوں کیلئے بری خبر آگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان بطور وزیراعظم 15 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔ ارکان قومی اسمبلی 15اگست کونئےوزیراعظم کا انتخاب کریں گے، 15اگست کو ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری و ساری ہے۔اس حوالے سے اتحادیوں سے بھی بات

چیت ہو رہی ہے جبکہ ان سے معاملات بھی طے کئیے جارہے ہیں۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔یوں 2صوبوں اور مرکز میں حکومت بنانے کے بعد تحریک انصاف ایک مظبوط وفاقی جماعت بن کر ابھرے گی اور عمران خان گزشتہ دہائی کے سب سے مضبوط وزیر اعظم بن کر سامنے آئیں گے۔22سالہ جدوجہد کے بعد اب تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کو جلد ازجلد وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے اور اس بات کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے کہ تقریب حلف برداری کب منعقد ہو گی ۔اس حوالے سے پہلے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمران خان بطور وزیراعظم 14 اگست حلف اٹھائیں مگر یہ معاملہ اب کھٹائی میں پڑتانظر آتا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ 11اگست کوقومی اسمبلی کےاجلاس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔11اگست کوہی اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکےعہدےکیلیےکاغذات نامزدگی جمع ہونگے۔12اگست کوقومی اسمبلی کےاسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکےلیےانتخاب ہوگا۔13اگست کووزیراعظم کےعہدےکیلیےکاغذات نامزدگی جمع کرائےجائیں گے۔ارکان قومی اسمبلی 15اگست کونئےوزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔مزید یہ ہے کہ 15اگست کو ہی نومنتخب وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

FOLLOW US