Thursday October 31, 2024

پاکستانیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ، عمران خان کو جاپان نے بھی بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانیوں کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ،عمران خان کو جاپان نے بھی بڑی یقین دہانی کروا دی.. عام انتخابات میں جیت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی میں مصروف ہیں اور عمران خان کی قومی اور بین الاقوامی رہنماو¿ں کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں۔جاپانی سفیر نے بھی آج بنی گالہ میں عمران خان کیساتھ اہم ملاقات کی اور انتخابات میں

کامیابی پرجاپانی حکومت کی جانب سے مبارکباد دی،جاپانی سفیرکاپاکستان میں نومنتخب حکومت کیساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر دیا ، اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے منشور کی تعریف کی۔ اس دوران جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان اسپتالوں ، تعلیمی اداروں کی تعمیر واصلاحات کے منصوبوں میں اشتراک کاخواہاں ہے،جاپان پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں اشتراک میں بھی دلچسپی رکھتا ہے، تعلیم سے محروم 24ملین بچوں کیلئے تعلیم کے انتظامات میں تعاون کیلیے تیار ہیں، انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی ہماراہدف ہے، جاپانی پارلیمان کاوفد ستمبرمیں پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم جاپان کیساتھ ماحولیات کے تحفظ، ایکوسولائزیشن کیلئے اشتراک میں دلچسپی رکھتے ہیں جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے جاپان کے تجربات سے استفادہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ جاپان کیساتھ مضبوط ، متحرک سفارتی تعلقات کواہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سفارتی سرگرمیوں کے ذریعے تجارت ،اشتراک کادائرہ کار بڑھائیں گے۔ عام انتخابات میں جیت کے بعد تحریک انصاف حکومت سازی میں مصروف ہیں اور عمران خان کی قومی اور بین الاقوامی رہنماو¿ں کیساتھ ملاقاتیں جاری ہیں۔جاپانی سفیر نے بھی آج بنی گالہ میں عمران خان کیساتھ اہم ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پرجاپانی حکومت کی جانب سے مبارکباد دی،جاپانی سفیرکاپاکستان میں نومنتخب حکومت کیساتھ تعاون ،اشتراک میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کر دیا ، اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کے منشور کی تعریف کی۔

FOLLOW US