Thursday October 31, 2024

عمران خان کے بیٹوں کی تقریب حلف برداری میں شرکت۔۔۔ جمائمہ خان پاکستان آئیں گی یا نہیں ؟ قومی اخبار نے ایسی خبر بریک کر دی کہ پاکستانی حیران رہ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں ان کے دونوں بیٹے شریک ہوں گے لیکن جمائمہ خواہش کے باوجود تقریب میں نہیں آ

سکیں گی۔مقامی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ عمران خان کے بچے سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان ، تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ضرور آئیں گے، کیونکہ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان نے ان سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی وزیراعظم بنیں گے ، انہیں تقریب حلف برداری میں ضرور شریک کیا جائے گا البتہ ان بچوں کی والدہ اور عمران کی سابقہ بیوی جمائما اس تقریب میں خواہش کے باوجود شریک نہیں ہوسکیں گی۔مقامی اخبار کے مطابق جمائما کی خواہش تھی کہ وہ اپنے بھائی زیک گولڈ سمتھ جوبرطانیہ میں وزیر بھی ہیں، کے ساتھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں لیکن ان کی شرکت سے عمران خان کو سیاسی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ عمران خان کے صاحبزادگان پاکستان آئیں گے تو وہ بنی گالہ میں نہیں ٹھہریں گےتاہم وہ کہاں قیام کریں گے اس سے متعلق کوئی واضح اطلاعات مصول نہیں ہوئی ہیں۔

FOLLOW US