Thursday October 31, 2024

جہانگیر ترین کا جادو چل گیا ، عمران خان اگلا وزیراعظم کنفرم۔۔آخری بڑی رکاوٹ بھی ختم، بڑی جمایت مل گئی

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان وفاق میں حکومت سازی پر معاملات طے پا گئے ہیں اور جہانگیر ترین نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستا ن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس میں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ کریں گے اور ہم کراچی کیلئے خصوصی فنانشل پیک

بھی دیں گے ، ماضی میں کراچی کو نظر انداز کیا گیا کسی نے بھی توجہ نہیں دی ، بجٹ کا بڑ ا حصہ تعلیم پر خرچ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی،سیوریج،ٹرانسپورٹ کے مسائل ہیں،حیدرآبادمیں یونیورسٹی قائم ہونی چاہیے۔اس سے قبل ایم کیوایم کے وفد نے خالد مقبول صدیقی کی قیاد ت میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم نے کراچی پیکج پر من و عن عملدرآمد کی یقین دہانی کروانے کا مطالبہ کیا جس پر عمران خان نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے وفد سے ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین،شاہ محمودقریشی ،عارف علوی ،عمران اسماعیل اوردیگرمرکزی قیادت بھی شریک ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان ،کنور نوید،وسیم اختر،فیصل سبزواری شامل ہیں اور وفد کی قیادت خالدمقبول صدیقی کررہے ہیں۔عمران خان سے ملاقات سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی جس میں ایم اکیوایم وفد کے مطالبات سامنے آگئے تھے۔ایم کیو ایم کے مطالبات میں کراچی پیکج میں پانی،انفرااسٹرکچر،صفائی،ٹرانسپورٹ و دیگرعوامی مسائل کاحل شامل ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ نے کراچی پیکچ پرمن وعن عمل درآمد کی یقین دہانی مانگی ہے۔پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے درمیان وفاق میں حکومت سازی پر معاملات طے پا گئے ہیں اور جہانگیر ترین نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستا ن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

FOLLOW US