Thursday October 31, 2024

وقت وقت کی بات ہے: ’’ حنیف عباسی کو تو جیل ہوگئی مگر انکی بیوی،بچے اور بچیاں ۔۔۔۔۔۔‘‘ جاوہد چوہدری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

وقت وقت کی بات ہے: ’’ حنیف عباسی کو تو جیل ہوگئی مگر انکی بیوی،بچے اور بچیاں ۔۔۔۔۔۔‘‘ جاوہد چوہدری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔۔۔۔لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں کہ علی موسیٰ گیلانی جس نے

ایفی ڈرین بیچی وہ آزاد پھر رہا ہے جبکہ حنیف عباسی جیل میں ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ آپ ملک میں دلیل کی ذلت ملاحظہ کیجئے‘وہ علی موسیٰ گیلانی جس نے 9 ہزار کلو گرام ایفی ڈرین بیچ دی تھی‘ جس سے یہ پورا سکینڈل شروع ہوا تھا وہ آج بھی آزاد پھر رہا ہے اور وہ حنیف عباسی جو سات سال عدالت کو بتاتا رہا میری کمپنی نے کوٹہ لیا تھا‘ ہم نے دوائی بنائی تھی اور اس کا یہ ریکارڈ ہے وہ الیکشن سے چاردن پہلے جیل پہنچ گیا‘چلئے ہم مان لیتے ہیں یہ فیصلہ قانون کے عین مطابق ہوا لیکن حکومت نے پورے خاندان کے اکاﺅنٹس بند کر دیئے ہیں‘یہ کہاں کا انصاف ہے؟ چلئے ہو سکتا ہے یہ بھی قانون کے عین

مطابق ہو لیکن آپ زیادتی ملاحظہ کیجئے ملک کا کوئی بینک حنیف عباسی کی بیگم اور بچوں کے نئے اکاﺅنٹس کھولنے کےلئے تیار نہیں ہو رہا‘یہ کہاں لکھا ہے؟ قانون اس کی کہاں اجازت دیتا ہے چنانچہ مجرم حنیف عباسی کی اہلیہ اور بچے اپنے اس حق کےلئے کہاں ٹکر ماریں‘ یہ کہاں جائیں لیکن میں پہلے عرض کر چکا ہوں ملک میں حقائق‘ منطق اور دلیل تینوں فوت ہو چکے ہیں‘ سچ اب وہ ہے جو سوشل میڈیا پر ہے یا پھر وہ جو رات کے اندھیرے میں جنم لیتا اور رات کے اندھیرے ہی میں پروان چڑھتا ہے‘ مجھے اکثر محسوس ہوتا ہے وہ وقت اب دور نہیں جب لوگ دوسروں کے کلمے پر بھی یقین نہیں کریں گے ‘ ہمیں سچ کا لفظ بھی صرف ڈکشنریوں میں ملے گااور ہم میں سے ہر وہ شخص جو حق‘سچ اور انصاف کی بات کرے گا وہ سیدھا جیل جائے گا یا پھر ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا جائے گا‘ وہ پاکستان اب زیادہ دور نہیں رہا۔

FOLLOW US