Thursday October 31, 2024

جہانگیر ترین نے ایسی سیاسی جماعت کو وفاق او رصوبے میں حکومت سازی کی پیشکش کر دی کہ سیاسی میدان میں حیرانی کی لہر دوڑ گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کو وفاق اور بلوچستان میںحکومت سازی کی دعوت دی ہے شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد چند روز میں فیصلہ کریں گے جمعرات کو جہانگیر ترین اور نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے درمیان رابطہ ہوا جس میں جہانگیر ترین کی

جانب سے شاہ زین بگٹی کو وفاق اور بلوچستان میںحکومت سازی کے لئے دعوت دی گئی زین بگٹی نے کہا ہے کہ پارٹی سے مشاورت کے بعد چند روز میںفیصلہ کریں گے ذرائع کے مطابق متوقع ہے کہ جمہوری وطن پارٹی تحریک انصاف کی حمایت کرے گی ۔ جمہوری وطن پارٹی کی وفاق اور صوبے میں ایک ایک نشست ہے۔

FOLLOW US