Thursday October 31, 2024

سیاست چھوڑوں گا یا نہیں؟چوہدری نثار نے اہم ترین فیصلہ سنا دیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سیاست چھوڑنے کی خبروں کے بعد چوہدری نثار میدان میں،ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ این اے 59 اور این اے 63 میں سے سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار پاکستانی سیاست کا ایک بڑا اور منجھا ہوا نام ہیں۔

مسلم لیگ ن سے انکی 35 سالہ رفاقت اور سیاسی سفر ایک قابل ذکر باب ہے۔تاہم اس مرتبہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ این اے 59 اور این اے 63 قومی اسمبلی کے وہ اہم ترین حلقے تھے جن پر سارے ملک کی نگاہیں جہاں چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تھا ۔ان میں سے این اے 59 چکری چوہدری نثار کا آبائی حلقہ تھا جب کہ این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے حلقے پر چوہدری نثار کے مخالف غلام سرور خان کی گرفت مظبوط تھی ۔چوہدری نثار نے دونوں علاقوں میں بھرپور مہم چلائی اور انکی جانب سے امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ دونوں حلقوں میں غلام سرور کے خلاف الیکشن جیت جائیں گے تاہم جب الیکشن کا نتیجہ آیا تو سرور خان نے دونوں حلقوں این اے 59 اور این اے 63 سے چوہدری نثار کو شکست دے دی ۔یہ چیز چوہدری نثار کی سیاست پر ایک بڑا سوالیہ نشان بن گئی تاہم پھر یہ کہا جارہا تھا کہ سرور خان دونوں سیٹوں میں سے ایک سیٹ چھوڑیں تو نثار خان دوبارہ اس سیٹ پر الیکشن لڑ کر جیتیں گے اور اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔اس ضمن میں یہ خبر بھی سامنے آئی کے چوہدری نثار نے سیاست جو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اب انکے تازہ ترین فیصلے نے اس تاثر کی نفی کر دی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چوہدری نثار نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ سرور خان جس حلقہ کو چھوڑیں گے، چودھری نثار علی خان اسی علاقہ سے حصہ لیں گے۔

FOLLOW US