Thursday October 31, 2024

بریکنگ نیوز: عمران خان اور بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام فائنل نہیں کر سکتے کیونکہ ۔۔۔ پی ٹی آئی کے ڈرائینگ روم سے دھماکہ خیز انکشاف ہو گیا

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپ ایک ہی ہے جو جہانگیر ترین کا ہے، جہانگیر ترین نااہل ہونے کے باوجود عمران خان کیلئے بہت اہم ہیں،عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے جہانگیر ترین کے نامزد کردہ شخص کو ہی منتخب کریں گے، پی ٹی آئی میں تڑکا گروپ کے چیئرمین شاہ محمود قریشی ہیں،

جو پکی ہوئی ہانڈی کو تڑکا لگادیتے ہیں، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی کشمکش میں کوئی تیسرا سرپرائز دے گا،پی ٹی آئی میں چکوال گروپ وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے زیادہ فیورٹ نظرا ٓتا ہے، متحدہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو کمزور نہیں کرناچاہتی لیکن حکومت پر دباؤ بنائے رکھے گی، عمران خان نے جو کیا تھا متحدہ اپوزیشن بھی وہی کرے گی، جیسا پچھلی ن لیگ کی حکومت نے بھگتا وہی عمران خان کو بھگتنا پڑے گا، اسپیکر کیلئے خفیہ رائے شماری کی جائے گی جس میں پی ٹی آئی نروس نظر آرہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حفیظ اللہ نیازی، ارشاد بھٹی، شہزاد چوہدری، بابر ستار، مظہر عباس اور امتیاز عالم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان عائشہ بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال شاہ محمود اورجہانگیر ترین میں رسہ کشی جاری، وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے کس گروپ کی جیت ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں گروپ ایک ہی ہے جو جہانگیر ترین کا ہے، شاہ محمود قریشی کا کوئی گروپ نہیں ہے شاید کچھ لوگ ان کے ساتھ جڑ چکے ہوں، تحریک انصاف کا محور عمران خان ہے جن پر سب سے زیادہ اثر جہانگیر ترین کا ہے، عمران خان کی شاہ محمود قریشی سے متعلق کبھی بھی بہت اچھی رائے نہیں رہی ہے،

شاہ محمود قریشی اور علیم خان وزارت اعلیٰ پنجاب کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں، سبطین خان اور راجہ یاسر اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے جہانگیر ترین کی رائے کو اہمیت دی جانی چاہئے، جہانگیر ترین نے پارٹی کیلئے تن اور من کے بعد دھن بھی لگایا ہے، پی ٹی آئی میں تڑکا گروپ کے چیئرمین شاہ محمود قریشی ہیں جو پکی ہوئی ہانڈی کو تڑکا لگادیتے ہیں، ۔امتیاز عالم نے کہا کہ جہانگیر ترین نااہل ہونے کے باوجود عمران خان کیلئے بہت اہم ہیں، وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے کوششوں میں مرکزی کردار جہانگیر ترین کا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی تقریباً تنہا نظر آرہے ہیں، شاہ محمود قریشی اگر صوبائی اسمبلی کی نشست جیتے ہوتے تو وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوتے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی کشمکش میں کوئی تیسرا سرپرائز دے گا۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نااہلی کے بعد پی ٹی آئی میں نان پلیئنگ کیپٹن کا کردار ادا کررہے ہیں، عمران خان جہانگیر ترین پربہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں، عمران خان کو یہ فیصلہ بھی کرنا ہے کہ جب وہ وزیراعظم ہوں گے تو پی ٹی آئی کو کون آگے لے کر چلے گا، عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے جہانگیر ترین کے نامزد کردہ شخص کو ہی منتخب کریں گے۔شہزاد چوہدری نے کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی جیسے سینئرز کو ساتھ ضرور رکھے گا لیکن ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بنائے گا، پی ٹی آئی کا چکوال گروپ وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے زیادہ فیورٹ نظرا ٓتا ہے۔ بابر ستار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جہانگیرترین کا گروپ ہی متحرک نظر آتا ہے، وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے متفقہ امیدوار میں جہانگیر ترین کی رضامندی ضرور شامل ہوگی۔

FOLLOW US