لاہور (نیوزڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدر مملکت بنانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدرِ پاکستان بنائیں، ایٹمی سائنسدان کے صدر پاکستان بننے سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گا اور عمران خان کی حکومت کو بھی استحکام حا صل ہو گا: معروف رہنما اور سماجی شخصیت
شیخ محمد طاہر انجم۔تفصیلات کے مطابق المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر شیخ محمد طاہر انجم نے کہا ہے کہ صدر ِ پاکستان ممنون حسین اپنے منصب سے ماہ ِ اگست میں سبکدوش ہو رہے ہیں۔آئندہ پانچ سال کی مدت کیلئے عالم ِ اسلام کے ہیرو اور عظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان(( ستارہِ امتیاز )کو پار لیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں متفقہ طور پر صدر ِ پاکستان کے منصب پر فا ئز کرنے کا اعلان کریں تا کہ محسن ِ پاکستان کو ان کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر نعمان الجبار کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ شیخ محمد طاہر انجم کا کہنا تھا کہ عمران خان وزارت ِ عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی اپنی پارٹی اور دیگر حلیف جما عتوں کو اعتماد میں لے کر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدر ِ پاکستان بنانے کے لئے اعتماد میں لیں ۔قائداعظم اور علامہ اقبا ل کے بعد اگر کوئی پاکستانی قوم کا ہیرو ہو سکتا تو وہ ڈاکٹر عبدالقدیر خا ن ہیں جنہوں نے پا کستا ن کی دفاعی قوت کو نا قابل ِ تسخیر بنا دیا۔اور پاکستان کو ایٹمی ممالک کی صف میں شامل کیا۔ شیخ محمد طاہر انجم نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خا ن کے صدر ِ پا کستان سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گا اور عمران خان کی حکو مت کو بھی استحکام حا صل ہو گا ۔