اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ مرکز کے علاوہ کے پی کے اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومتیں بن رہی ہیں۔عوام ایک سنہری دور کیلئے تیار ہو جائیں، ملکی معیشت کو مسائل سے نکالنے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا ہے کہ یہ بات یقینی ہو
گئی ہے کہ مرکز کے علاوہ کے پی کے اور پنجاب میں بھی ہماری حکومتوںبن رہی ہیں۔ بلوچستان میں ہم مخلوط حکومت بنائیں گے ۔ عمران خان نے حکومت بنانے کے حوالے سے بہت سی ملاقاتیں کی ہیں۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ حکومت بنتے ہیں عوام کی تکالیف میں کمی لائی جائے ۔ اس لئے ہم حکومت بناتے ہیں انقلابی اقدامات اٹھا کر عوام کی تکالیف کا ازالہ کریں گے ۔ پاکستان کی معیشت کو شدید مسائل کا سامناہے جس کے لئے اسد عمر تیاری کررہے ہیں اور ہم پاکستان کی معیشت کو بحران سے نکالیں گے ۔ میں پاکستان کے عوام کوخوشخبری سنانا چاہتا ہوں کہ اب پاکستان کے وسائل ان کی بہتری کے لئے استعمال ہونگے۔ 80لاکھ اوور سیز پاکستانی پاکستان میں خوشحالی کے لئے منصوبے بنا رہے ہیں اور دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کار ی کے لئے پیغامات آرہے ہیں۔ یہ سنہری دور 14کے بعد سے شروع ہوجائے گا ۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو 70سال سے ان کا حق نہیں دیا جارہا ۔ اب ہم ان کو حق دینے کے لئے انقلابی اقدامات کریں گے ۔ عمران خان کو غیرملکی سربراہان کے پیغامات آرہے ہیں۔ہم حکومت بناتے ہی ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔عمران خان وزارتوں کے حوالے سے دو دن میں اعلان کردیں گے ۔