Saturday January 18, 2025

عمران خان بطور وزیراعظم حلف کس تاریخ کو اٹھائیں گے؟ الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عمران خان بطور وزیراعظم حلف کس تاریخ کو اٹھائیں گے؟ الیکشن کمیشن نے بڑا اعلان کر دیا.. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب الیکشن کمیشن نے ذرائع نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کی خوشی

 

کا ٹھکانہ نہیں رہے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 11 اگست کو وزیراعظم کا حلف نہیں اٹھا سکتے کیونکہ اس سے پہلے کئی مراحل مکمل ہونا ہیں جس کے باعث عمران خان کے 14 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اخراجات جمع کرانے کی مہلت 4 اگست کو ختم ہو گی جبکہ عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں 2 دن لگیں گے جس کے بعد 3 روز کے اندر اندر جیتنے والے آزاد امیدوار کسی بھی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اگلے دو روز میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ تمام مراحل 11 اگست تک مکمل ہوں گے جس کے بعد پہلے سپیکر اور پھر ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو گا اور پھر وزارت عظمیٰ کے حلف اٹھانے کی باری آئے گی جس کے مطابق عمران خان کا 14 اگست کو بطور وزیراعظم حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے 11 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر اب الیکشن کمیشن نے ذرائع نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہے گا۔

FOLLOW US